سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا ویڈیو وائرل

یہ سب میرے ساتھ نہیں چلے گا، سلمان خان


ویب ڈیسک December 31, 2021
سلمان خان نے پہلے متنبہ بھی کیا (فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس سیزن 15 میں حصہ لینے والے شرکا نے شو کے دوران غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں کر کے سلمان خان کے صبر کو آزمانے کی کوشش کی۔

پہلی بار شو کا حصہ بننے والے ابھیجیت بیچو کلے اور شمیتا شیٹھی نے پروگرام کے دوران کرسیاں تبدیل کیں تو سلمان خان نے دونوں کو متنبہ کیا، اُس کے باوجود ابھیجیت نے جمائی لی تو میزبان ناراض ہوئے اور اونچی آواز میں غصے سے ابھیجیت کو کہا کہ 'جاؤ ، جاکر سوجاؤ'۔

سلمان خان کا غصہ دیکھ کرابھیجیت نے معافی مانگی جس پر انہوں نے کہا کہ 'یہ سب میرے ساتھ نہیں چلے گا'۔ ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ سلمان خان شیمتا شیٹھی پر غصہ ہوئے اور انہیں اپنا رویہ درست کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بگ باس سیزن 15 کی یہ قسط آنے والے ہفتے میں ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔

[video width="720" height="402" mp4="https://c.express.pk/2021/12/270797724_400251171851508_6058670629850266098_n-1640977064.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں