چین اپنے دشمنوں کا ڈیٹا بذریعہ سوشل میڈیا اکٹھا کررہا ہے واشنگٹن پوسٹ

چین کا سرکاری سرویلئنس سسٹم حکام کو سیاسی نوعیت کی حساس معلومات سے آگاہ رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک January 01, 2022
[فائل-فوٹو]

چین اپنے انٹرنیٹ کے ایک بڑے حصے کو مغربی ممالک میں دشمنوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے تاکہ اپنی فوج، پولیس اور ایجنسیوں کو ان سے متعلق خفیہ معلومات سے لیس کیا جاسکے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق چین کے پاس قومی سطح پر پھیلے ڈیٹا سرویلئنس سروسز کا انتظام ہے جسے public opinion analysis software کا نام دیا گا ہے۔ اور اسے گزشتہ دہائی کے دوران تیار کیا گیا ہے۔ اس کا استعمال سیاسی نوعیت کی حساس معلومات سے حکام کو آگاہ رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے 2020 کے 300 چینی سرکاری پروجیکٹس کی دستاویزات کا مطالعہ کیا جس میں مغربی ممالک میں موجود ٹارگٹس کی معلومات بذریعہ ٹویٹر ، فیس بُک اور دیگر مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اکٹھا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا، پولیس، ایجنسیاں فوج اور سائبر سیکورٹی ادارے مزید ایسے سسٹمز خرید رہے ہیں جن سے ڈیٹا جمع کرنے کے طریقہ کار کو مزید موثر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں