وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان، اقدام کو کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکریٹری خزانہ اور انکی ٹیم پاکستان کہ معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے معاشی استحکام کے لیے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں الحمدللہ معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلیف فراہم کر رہے ہیں، شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے پیمانے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہونگے۔