سلمان خان کے چاہنے والوں کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا

پولیس کو ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا


ویب ڈیسک September 11, 2012
پولیس کو ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا.فوٹو اے ایف پی

فلم دبنگ ٹو کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے فینز سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین ہوگئے۔

سلمان کے فینز کو جب یہ پتا چلا کہ شوٹنگ پولیس اسٹیشن میں ہو رہی ہے تو انھوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سلمان خان کے کچھ فینز زخمی بھی ہوگئے، لاٹھی چارج کے بعد مشتعل فینز نے پولیس پر پتھراؤ اور تھانے پر حملہ کردیا۔

مقبول خبریں