علی ظفر اور گل پانڑا کے پشتو گیت نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 جنوری 2022
اس گانے کو چار ماہ قبل یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا (فوٹو اسکرین گریپ)

اس گانے کو چار ماہ قبل یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا (فوٹو اسکرین گریپ)

 کراچی: پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گُل پانڑا کے پشتو گانے نے مختصر وقت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

علی ظفر اور گل پانڑا نے ’لارشا پیخاور‘ گانے کو چار ماہ قبل نئے انداز سے پیش کیا اور ویڈیو کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا۔ گلوکار نے اس گیت کو پختون کلچر کے نام کیا تھا۔

اس گانے کو انٹرنیٹ صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور وہ اب تک اسے 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھ چکے ہیں۔

اس گانے کو حسن بادشاہ نے کمپوز کیا جبکہ ولید اکرم نے بطور ویڈیو ڈائریکٹر امور انجام دیے تھے۔ یہ گانا یوٹیوب پر شیئر ہونے کے بعد سے آئندہ پانچ ہفتوں تک  ٹریڈنگ میں بھی رہا تھا۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے 2021 میں ڈرامہ پہلی سی محبت کا گانا گایا جسے اب تک 1 کروڑ بیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل رمضان المبارک میں علی ظفر نے نعت رسول مقبول بھی شیئر کی تھی جسے اب تک 3 کروڑ تیس لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں گلوکار نے علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 9 فروری کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ شیئر کیا، اُسے بھی شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔