تھر جیپ ریلی میر نادر مگسی نے اپنے نام کر لی

نمائندہ ایکسپریس  پير 17 جنوری 2022
خواتین بھی جیتنے والوں میں شامل، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال بھی شریک۔ فوٹو: فائل

خواتین بھی جیتنے والوں میں شامل، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال بھی شریک۔ فوٹو: فائل

مٹھی: تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مقابلہ میر نادر علی خان مگسی نے اپنے نام کر کے اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔

10 سال بعد وزیر اعلی سندھ کے مشیر ارباب لطف اﷲ کی ذاتی کاوشوں سے تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی ہوئی مٹھی شہر سے عمرکوٹ جانے والی شاہراہ پر مضافاتی علاقے میں جیپ ریلی کے لیے 120 کلو میٹر پیچیدہ، ریتیلا مشکل ترین ٹریک بنایا گیا۔کوالیفائی راؤنڈ اور پروفیشنلز کے راؤنڈ میں میر نادر علی خان مگسی نے اپنی سبقت برقرار رکھی۔

میر نادر مگسی نے ساتھی ڈرائیور نصرت علی کے ساتھ ایک گھنٹہ 7 منٹ اور 56 سیکنڈ میں 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی و 6 لاکھ روپے کا انعام وزیر اعلی سندھ سے حاصل کیا۔

دوسری پوزیشن شہزادہ سلطان نے ساتھی ڈرائیور سلطان صفدر علی کے ہمراہ ایک گھنٹے 13 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کر کے اور تیسری پوزیشن چودھری خرم نے ساتھی ڈرائیور طاہر محمود کے ہمراہ ایک گھنٹہ 22 منٹ 13 سیکنڈ میں طے کر کے حاصل کی۔

بی کیٹیگری میں نعمان سرانجام نے پہلی، ایم بلال عاشق نے دوسری اور گوہر اسلم سانگی نے تیسری پوزیشن حاصلی کی جبکہ سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رفیق بھرچونڈی، دوسری ایم علی شاھ اور تیسری پوزیشن منیب جھنڈیر نے حاصل کی پروفیشنلز کی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن والوں کو چھ چھ لاکھ روپے اور ٹرافیاں، دوسری کو چار چار لاکھ اور ٹرافیاں جبکہ تیسری پوزیشنز کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔

تھر جیپ ریلی پروڈکشن کلاس نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عقیل احمد، دوسری عامر مگسی اور تیسری میر محمد بلوچ نے حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔