کتے نے ہرن کے بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو نے صارفین کے دلوں کو چھولیا  ۔ فوٹو : فائل

وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو نے صارفین کے دلوں کو چھولیا ۔ فوٹو : فائل

کتے کی ہرن کے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کتا وفادار اور پیار کرنے والا جانور ہے، اکثر ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جس میں کتوں کو انسانوں اور جانوروں کی مدد کرتے دیکھا گیا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے نے ہرن کے بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

مالک کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ہیرو کتے کو ایک ہرن کے بچے کی جان بچانے کے لیے دریا کے اس پار تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کتا تیرتے ہوئے دریا کے اس پار جاتا ہے، ہرن کے بچے کو اپنے منہ میں رکھتا ہے اور اسے واپس لے آتا ہے، اس دوران کتے کا مالک بھی اپنے کتے کو ڈوبتے ہوئے ہرن کی مدد کے لیے ترغیب دیتا رہا اور ہرن کی جان بچانے پر اسے شاباشی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو نے صارفین کے دلوں کو چھولیا جنہوں نے ہرن کے بچے کو بچانے پر کتے کی تعریف کی۔

ایک صارف نے کہا کہ کتے اس کائنات کے بہترین جاندار ہیں، ایک اور نے لکھا کاش انسان جنگلات کی کٹائی روکیں اور جانوروں کی پناہ گاہوں کو چھوڑدیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔