پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

بھارت کی جانب سے 208 رنز کا ہدف شاہینوں نے سترہویں اوور میں حاصل کرلیا، محمد زاہد نے ناقابل شکست 103 رنز بنائے


ویب ڈیسک February 16, 2014
بھارتی کپتان پٹیل نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے. فوٹو:فائل

KARACHI:

دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔


فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 208 رنز بنا ئے، بھارتی کپتان پٹیل نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی کھلاڑیوں نےجارحانہ بیٹنگ کی، محمد زاہد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، انہوں نے ناقابل شکست 103 رنز بنائے، پاکستانی بلے بازوں نے ہدف سترہویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

مقبول خبریں