آج شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اتوار کو دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹر رہ گئی


Staff Reporter January 31, 2022
کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری رہا، تیز ہواؤں سے سردی بڑھ سکتی ہے ۔ فوٹو : فائل

BAGHDAD: شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی جب کہ ہواؤں کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز پیر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ پارا 27.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

صبح کے وقت خنکی رہی تاہم دن کے وقت مطلع صاف رہا، شام کے وقت شہر میں سمندر کی جنوب مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹر رہ گئی۔

مقبول خبریں