کراچی کنگز کے محمد عامر انجری سے صحت یاب

محمد عامر نے پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز میں بولنگ کرکے اپنی فٹنس ثابت کی


Sports Reporter February 01, 2022
محمد عامر ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے (فوٹو، فائل)

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ہمسٹرنگ انجری سے نجات پالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ میں منعقدہ پریکٹس سیشن کے دوران انجری میں مبتلا ہونے والے محمد عامر نے بھرپور انداز سے بولنگ کرکے اپنی فٹنس ثابت کی۔

مشق کے دوران محمد عامر فٹ نظر آئے اور بہترین بولنگ بھی کی اس موقع پر کراچی کنگز کی ٹیم نے بھی اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوششیں کیں۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

قوی امکان ہے کہ شاہد آفریدی جمعرات کو پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں