امریکا میں اسکول اور کالج میں فائرنگ، طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 2 فروری 2022
فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، فوٹو: ٹوئٹر

فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، فوٹو: ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکا میں الگ الگ واقعات میں اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں ایک طالبعلم اور 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب کہ مسلح ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی طرح ریاست ورجینیا کے ایک کالج میں مسلح حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کالج کے 2 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے مسلح شخص کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

ورجینیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا تاہم اب تک فائرنگ کے واقعے کے پیچھے وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے باوجود تاحال اسلحے کی خرید و فروخت کے قانون میں سختی کے لیے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ امریکی قانون ساز حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔