پہنچانیے! یہ کون سی بھارتی اداکارہ ہیں

ویب ڈیسک  پير 28 فروری 2022
فوٹو: ٹوئٹر، انسٹاگرام

فوٹو: ٹوئٹر، انسٹاگرام

نئی دہلی: انٹرنیٹ پر روزانہ دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں، ان میں سے کچھ تو بہت آسانی سے پہچان میں آجاتی ہیں جبکہ کچھ کی شناخت مشکل ہوتی ہے۔

شوبز اور دیگر سیاسی و معروف شخصیات اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح پسند کرتے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اور مرد کی گود میں دو بچے بیٹھے ہیں، جن میں ایک بچہ جبکہ دوسری لڑکی ہے۔

ویسے تو یہ تصویر سب کے لیے عام تھی مگر جب معلوم ہوا کہ یہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کی ہے تو صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے، جن میں سے کچھ کے جواب تو درست بھی نکلے۔

بالی ووڈ اداکارہ اگر خود اپنے بچپن کی تصویر کے حوالے سے نہ بتاتیں تو صارفین مخمصے کا شکار رہتے۔ جی ہاں! یہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل ہیں۔

تصویر میں بگ باس شہناز گِل اسٹار اپنے والد کی گود میں بیٹھی نظر آرہی ہیں جبکہ انکے بھائی کو والدہ کی گود میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں شہناز چھوٹے بالوں میں کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ پرنٹ شدہ جینز کے جوڑے کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کا سویٹر پہنا ہوا ہے۔ خاندانی تصویر موسم سرما کے دوران لی گئی تھی جیسا کہ خاندان کے کپڑوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

شہناز کی اس خوبصورت تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند جارہا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ پیدا ہی سندر ہوئیں تھی جو کبھی جھوٹ نہیں بولتی۔

پنجابی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد شہناز گل بگ باس 13 میں اپنی شرکت مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال وہ اپنے دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور تھیں تاہم وہ اب دوبارہ کام پر واپس آرہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔