بیلجیم میں گاڑی ہجوم میں گھس گئی6افراد ہلاک

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اورگاڑی میں سواردیگرافراد کوگرفتارکرلیا


ویب ڈیسک March 21, 2022
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردی کاامکان مسترد کردیا:فوٹو:انٹرنیٹ

بیلجیم میں بے قابو گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کے جنوبی علاقے میں تیزرفتارگاڑی ہجوم میں گھسنے سے 6افراد ہلاک اورچالیس زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی افراد مقامی فیسٹول میں منعقد پریڈ میں شامل تھے۔زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد دہشتگردی کے امکان کومسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قراردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیوراورگاڑی میں سواردیگرافراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں