شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کےلیے 11 اپریل کو طلب


ویب ڈیسک April 04, 2022
شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کےلیے 11 اپریل کو طلب

ISLAMABAD: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

اسپشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

فریقین نے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معاف کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی اور شہباز شریف و حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کےلیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر شوگر کاروبار کے ذریعے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے