اجے دیوگن نے اپنا فون نمبر بار بار تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

اجے دیوگن کی طرح بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑا کی بھی فون نمبر تبدیل کرنے کی عادت ہے


ویب ڈیسک April 04, 2022
مجھے فون پر بات کرنے سے نفرت ہے، اجے دیوگن (فوٹو، فائل)

لاہور: بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ مسلسل اپنا فون نمبر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بار بار فون نمبر بدلنے کی وجہ بتائی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل پر بات کرنے سے نفرت ہے اسی وجہ سے وہ فون سے دور رہتے ہیں۔

اجے نے کہا کہ میں مسلسل نمبر تبدیل کرکے لوگوں کی موبائل کے ذریعے مجھ تک رسائی مشکل بنا دیتا ہوں کیوں کہ مجھے فون سے دور رہنا پسند ہے، جب تک کوئی بہت ہی ضروری کام نہ ہو کسی سے بھی کال پر بات نہیں کرتا۔

مذکورہ اداکار کی طرح بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑا کی بھی فون نمبر تبدیل کرنے کی عادت ہے۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کام کے ساتھ اپنے خاندان کو بھی وقت دینا پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنی نئی آنے والی فلم 'رن وے 34' میں جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں