وہاڑی میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی قتل والد اور دو چچا گرفتار

اسماء کو اس کا باپ رفیق بھٹی ملتان سے لے کر آیا اور اسی نے دیگر دو بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک April 05, 2022
(فوٹو : فائل)

MADRID: وہاڑی پولیس نے غیرت کے نام پر 16 سالہ اسماء کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، چاچا قاتل جبکہ والد ماسٹر مائنڈ نکلا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وہاڑی میں 16 سالہ لڑکی اسما کا قتل ہوا تھا جس کی تفتیش میں پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم (چاچا) ریئس بھٹی کو راولپنڈی سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

واقعہ پیش آنے پر وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل اس کا نوٹس لیا تھا۔ ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز نے کیس کی خود نگرانی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسماء کو اس کا باپ رفیق بھٹی ملتان سے لے کر آیا اور اسی نے دیگر دو بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ قتل کے بعد منصوبے کے مطابق رفیق مدعی بن گیا اور رئیس ملزم کو رفیق نے کچھ روز بعد اسے معاف کردینا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا، آئی جی پنجاب نے مقدمے کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد سزا دلوائی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں