یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام،امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزیدپابندیاں لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2022
روسی جہازوں کے یورپی یونین ممالک کی بندرگاہوں کے استعمال پرپابندی لگائی جاسکتی ہے،یورپی یونین:فوٹو:فائل

روسی جہازوں کے یورپی یونین ممالک کی بندرگاہوں کے استعمال پرپابندی لگائی جاسکتی ہے،یورپی یونین:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکا اوریورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولادمیرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک  کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب  روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔