عام انتخابات اکتوبر سے پہلے ممکن نہیں الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے اتنخابات کیلئے چار ماہ کا اضافی وقت مانگ لیا


ویب ڈیسک April 07, 2022
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت سے چار ماہ کا اضافی وقت مانگتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن سےعام انتخابات کی تاریخ مانگ لی

واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں