پی ٹی آئی پشاور جلسہ سیکیورٹی انتظامات مکمل

جلسہ گاہ سمیت اس کے اطراف میں ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2022
فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پشاور میں آئندہ روز ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اضافی ٹریفک اہلکار بھی رنگ روڈ اور بڑی شاہراہوں پر تعینات رہیں گے اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جلسہ گاہ کے روٹس پر بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت ابابیل اسکواڈ تعینات رہے گا اور شام کو جلسہ گاہ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسنیفر ڈاگز سے کلیئر کیا جائے گا۔

بتایا گیا کہ جلسہ گاہ اسٹیج کی طرف واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور جلسہ گاہ سمیت اس کے اطراف میں ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں