افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے غیر ملکی اسلحہ برآمد

برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 عدد امریکن اور ایک عدد ترکی ساختہ پستول شامل ہے، کسٹم کلکٹر


ویب ڈیسک April 24, 2022
برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 عدد امریکن اور ایک عدد ترکی ساختہ پستول شامل ہے، کسٹم کلکٹر۔ فوٹو:فائل

RIYADH: پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان سرحد طور پر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے ٹرک سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کسٹم کلکٹر محمد طیب کے مطابق طورخم سرحد پر کسٹم عملہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

کسٹم کلکٹر محمد طیب نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 عدد امریکن اور ایک عدد ترکی ساختہ پستول شامل ہے، جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسم کے کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں