جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلانیوالے پاکستانی شخص کی مدھر آواز نے لوگوں کا دل جیت لیا

کراچی کے رہائشی شخص نے پاکستانیوں کے ساتھ بھارتیوں کا دل بھی جیت لیا ہے


ویب ڈیسک May 04, 2022
کراچی کے رہائشی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے فوٹو اسکرین گریب

حلال رزق کمانے کے لیے جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلانے والے کراچی کے رہائشی شخص کی مدھر آواز نے صرف پاکستانیوں کا نہیں بلکہ بھارتیوں کا دل بھی جیت لیا۔

اس دنیا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور شکر ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے اب انسانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کےسامنے ظاہر کرنا انتہائی آسان بنادیا ہے۔

انہی باصلاحیت لوگوں میں سے ایک کراچی کا ایک رہائشی ہے جو جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلاتا ہے لیکن وہ اپنے کسی ہنسانے والے کرتب سے نہیں بلکہ اپنی مدھر آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے کراچی کی سڑکوں پر جوکر بن کر حلال رزق کمانے اور بچوں کو ہنسانے والے عارف خان نامی شخص کی ویڈیو شیئر کی جس میں یوٹیوبر نے اس شخص سے پوچھا کہ آپ جوکر بن کر بچوں کو ہنسانے کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں تو اس شخص نے کہا کہ میں گانا گاتا ہوں۔

یوٹیوبر کی درخواست پر اس شخص نے بھارتی گلوکار سونو نگم کا مشہور گانا ''ابھی مجھ میں کہیں '' اور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ''ضروری تھا'' اتنی خوبصورت اور مدھر آواز میں گایا کہ یوٹیوبر اور پورے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کراچی کے رہائشی اس شخص کی آواز کو اوریجنل سنگرز سے بھی بہتر قرار دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل شخص کی مقبولیت پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھارت میں پہنچ گئی ہے۔

https://twitter.com/engrkhurram008/status/1521102536454901761

مقبول خبریں