چلتی ٹرین سے پھینکے جانے پرٹانگ گنوانے والی بھارتی والی بال پلیئرکوہ پیما بن گئیں

گذشتہ برس 12 اپریل کو لکھنؤ سے دہلی جاتے ہوئے ایک لٹیرے نے چین چھیننے کی کوشش کے...


Sports Desk September 13, 2012
میں نے 21110 فٹ کی بلندی طے کی جو تاریخ میں اب تک کوئی معذور خاتون طے نہیں کرپائی، ارونما سنہا فوٹو: بی بی سی

ISLAMABAD: چلتی ٹرین سے پھینکے جانے پر ٹانگ گنوانے والی بھارت کی سابق نیشنل والی بال پلیئر ارونما سنہا کوہ پیما بن گئیں۔

وہ مصنوعی ٹانگ کیساتھ لداخ میں چیمسر کانگری پر 21 ہزار 110 فٹ کی بلندی تک گئیں، ان کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش، برف باری اور کم روشنی کی وجہ سے میں مزید 600 فٹ اوپر نہیں جا پائی ورنہ چیمسرکانگری کی چوٹی پر پہنچ جاتی،میں نے 21110 فٹ کی بلندی طے کی جو تاریخ میں اب تک کوئی معذور خاتون طے نہیں کرپائی، اب میرا ہدف مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 12 اپریل کو لکھنؤ سے دہلی جاتے ہوئے ایک لٹیرے نے چین چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پرارونما کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا تھا، وہ دوسرے لائن سے گزرنے والی ٹرین سے ٹکرا گئیں، ڈاکٹرزکو ان کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے کاٹنا پڑی تھی۔

مقبول خبریں