’ہمارا ریپ بند کرو ‘ کانز فلم فیسٹیول یوکرینی خاتون کے احتجاجی نعروں سے گونج اُٹھا

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے معروف اداکار شرکت کر رہے ہیں


ویب ڈیسک May 21, 2022
احتجاج کرنے والی خاتون کو سیکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر باہر نکال دیا(فوٹو بشکریہ ڈیلی میل)

AUCKLAND, NEW ZEALAND: یوکرینی خاتون نے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرتے ہوئے روس کے خلاف نعرے بازی کی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں جاری رنگارنگ کانز فلم فیسٹیول کے چوتھے روز ریڈ کارپٹ پر اس وقت چیخ و پکار سنی گئی جب ایک یوکرینی خاتون نیم برہنہ حالت میں جسم پر یوکرین کا جھنڈا پینٹ کروائے ایونٹ میں گھس آئیں۔

ہالی ووڈ کے اداکاروں کی ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران اچانک خاتون نے ریڈ کارپٹ کا رُخ کیا اور روس اور اس کے فوجیوں کے خلاف مختلف نعرے لگانے لگی، انہوں نے اپنے جسم پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگ پینٹ کر رکھے تھے جبکہ ساتھ یہ بھی تحریر کیا گیا تھا کہ 'ہمارا ریپ بند کرو۔'

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون روسی فوجیوں کی جانب سے یوکرینی خواتین کے مسلسل ریپ کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں کیونکہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے تب سے روسی فوجیوں پر یوکرینی خواتین کے ریپ کے الزامات ہیں۔

ایونٹ کے حفاظتی فرائض پر معمور سیکیورٹی گارڈنے خاتون کو اپنے کوٹ سے ڈھانپ کر انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم خاتون چیختی رہیں اور کانز یوکرینی خاتون کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ جلد ہی سکیورٹی حرکت میں آ ئی اور خاتون کو پکڑ کر باہر نکال دیا گیا۔

اس دوران واقعے کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کانز فیسٹیول میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روسیوں کو شرکت سے روک دیا گیا تھا جبکہ منگل کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے زریعے ایونٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں