معمر خاتون نے جوانوں کو بھی مات دیدی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
بھارتی خاتون

بھارتی خاتون

نئی دہلی: عمر رسیدہ بھارتی خاتون نے کئی کلو وزن اٹھا پر اپنے پوتے کا دیا ہوا چیلنج پورا کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔

جسم کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے بھاری بھرکم باربل(کثرت میں استعمال ہونے لوہے سے ویل) اٹھانا جوانوں کیلئے بھی مشکل ہوتا لیکن بھارت کی 80 سالہ بوڑھی خاتون سے بھاری بھرکم باربل اٹھانے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون عمر رسیدہ خاتون کو باربل اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے اتنی آرام اور آسانی سے باربل اٹھایا جیسے باربل اٹھانا ان کا معمول ہو۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 80 سالہ خاتون کو پوتے نے وزن اٹھانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔

ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئ تھی جسے اب تک چار ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو پر اب تک سیکڑوں لائکس آچکے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ ویڈیو کہاں سے ملی؟ یہ تو میری دادی ہیں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔