امام الحق کی جانب سے ساتھی کرکٹرز کیلیے کھانے کی دعوت

اسپورٹس رپورٹر  پير 23 مئ 2022
کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی دعوت میں موجود تھے۔

کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی دعوت میں موجود تھے۔

 لاہور: اوپنر امام الحق کی طرف سے ساتھی کرکٹرز کے اعزاز میں گھر پر کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

کپتان بابر اعظم کے ساتھ افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نواز، میر حمزہ، آصف علی اور عثمان قادر بھی اس پرتکلف دعوت کا حصہ تھے۔

کھانے کے دوران گپ شپ میں ہنسی مذاق کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔ یہ تمام کرکٹرز اس وقت پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ کے لیے لاہور میں موجود ہیں۔

کھانے کے بعد امام الحق نے ساتھی کرکٹرز کا گھر آمد اور دعوت قبول کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔