یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات

رواں سال کے دوران پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی


ویب ڈیسک December 11, 2025
فوٹو: محسن نقوی ایکس

BRUSSSELS:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلی ماور اور مائیگریشن میگنس برنر نے رواں برس پاکستان سے یورپ کے لیے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی کو سراہا ہے اور پاکستان کی کوششوں کو مثالی قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ برسلز میں یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور اور مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یورپی کمشنر میگنس برنر نے گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر حکومت پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا اور ملاقات میں اتفاق ہوا کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے سنگین چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

مقبول خبریں