حکمرانوں نے پاکستان طالبان کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا ہے فاروق ستار

ہمیں پاکستان، جمہوریت اور اپنی تہذیب کو بچاناہے اور اس کے لئے سب کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑے گا، فاروق ستار


ویب ڈیسک March 04, 2014
ہمیں پاکستان، جمہوریت اور اپنی تہذیب کو بچاناہے اور اس کے لئے سب کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑے گا، فاروق ستارفوٹو:ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ملک بچانے کے لئے سب کو گھروں سے نکلنا پڑے گا۔

لاہور میں رابطہ کمیٹی کے ارکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے ملک کو طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ہمیں پاکستان، جمہوریت اور اپنی تہذیب کو بچاناہے اور اس کے لئے سب کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑے گا، الطاف حسین کی قیادت میں حق پرست عوام نے ملک بچانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں تمام لوگ مرضی کے مطابق اپنے مذہب کا پرچار اور تبلیغ کرسکیں اور کوئی دوسرا ان پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط نہ کرے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری پر حملے کے ذریعے ایک خاص پیغام دیاگیا ہے دہشت گردوں کے اڈوں کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو ایم کیوایم کےتحت لاہور کی وحدت کالونی گراؤنڈ میں صوفیا کانفرنس ہوگی، صوفیائے کرام کانفرنس کا مقصد ملک میں دہشت گردی کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے، یہ کانفرنس لسانی ومذہبی بنیادوں پرپاکستان کی تقسیم درتقسیم کی سازش کوناکام بنادے گی۔

مقبول خبریں