پی ٹی آئی اور(ن) لیگ کی مخصوص نشستوں پرنوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
فائل : فوٹو

فائل : فوٹو

 لاہور: پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے معاملہ پرالیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتےہوئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن روک دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہناہےکہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے 3 خواتین اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا تھا،ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کیے جائے گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں3 خواتین اور2 اقلیتی نشستیں انہیں دینے کی درخواست جبکہ ن لیگ کی جانب سےپنجاب اسمبلی کے موجودہ تناسب پر مخصوص نشستوں پر ارکان کی نامزدگی کی درخواست دے رکھی تھی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔