ہاتھوں کی بجائے ناک سے ٹائپ کرنیوالا بھارتی باشندہ

نومبر2008 میں بھارتی کی ہی نیتا نامی شہری ناک کی مدد سےاس فقرے کو ایک منٹ 33سیکنڈ میں ٹائپ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا


Net News March 08, 2014
نومبر2008 میں بھارتی کی ہی نیتا نامی شہری ناک کی مدد سےاس فقرے کو ایک منٹ 33سیکنڈ میں ٹائپ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا

ٹائپسٹ کسی چیز کو لکھنے کے لیے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہیں مگر اگر کوئی اپنے ہاتھوں کی بجائے ناک سے ٹائپ کرے تو اسے کیا کہا جاسکتاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے رہائشی خورشید حسین نے ہاتھوں کی بجائے اپنے ناک کی مدد سے تیز رفتاری سے ٹائپ کرنے کا عالمی ریکارڈ بناڈالا ہے بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ خورشید حسین نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے زیر اہتمام ایک مظاہرے کے دوران (Guinness World Records have challenged me to type this sentence using my nose in the fastest time) فقرہ صرف 47.44 سیکنڈ میں اپنے ناک کی مدد سے کمپیوٹر کی بورڈ سے ٹائپ کیا۔

خورشید حسن کا کہنا ہے کہ وہ اس سے کچھ ہی دیر قبل اس فقرے کو 54سیکنڈ میں ٹائپ کرنے کا ریکارڈ بنا چکے تھے اور دوسری کوشش میں انھوں نے اپنے پہلے سے قائم کردہ ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا ۔گینز بک کے مطابق نومبر2008 میں بھارتی کی ہی نیتا نامی شہری ناک کی مدد سے اس فقرے کو ایک منٹ 33سیکنڈ میں ٹائپ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مقبول خبریں