کے الیکٹرک کی بجلی 12 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2022
کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی ہے

کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی ہے

 اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

نیشنل الیکٹر ک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کی۔

نیپرا نے درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔