نوح دستگیر بٹ نے اولمپکس میڈل کو اگلا ہدف بنالیا

یوسف انجم  جمعرات 4 اگست 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے اولمپکس میں میڈل جیتنے کو اگلا ہدف قرار دے دیا۔

برمنگھم میں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح بٹ نے کہا کہ ہم نے جو کام کرنا تھا وہ کردکھایا اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حوصلہ افزائی کے لیے آگے آئے تاکہ پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد یقینی طور پر نوجوان ویٹ لیفٹرز میں بھی نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا، اس جیت کو اپنی فیملی کے نام کرتا ہوں،  دو سال پہلے میرا مورال بہت ڈاون تھا لیکن پھر میرے والد نے بہت ہمت بندھائی اور پھر میں مسلسل محنت کرتا رہا پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کیلئے50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ اب شکر ہے کہ اللہ نے عزت سے نوازا ہے، ہال میں بڑی تعداد میں آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں جہنوں نے بہت اسپورٹ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جب برانز میڈل جیتا تو والد کئی روز تک ناراض بھی رہے تھے اور انہوں نے آئندہ گولڈ میڈل جیتنے کی سختی سے تاکید کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔