15 سالہ طویل فلمی کیریئر میں کون سا کردار پسندیدہ ہے دیپیکا نے بتا دیا

دیپیکا پڈوکون نے اپنے انٹرویو میں حیرت انگیز انکشافات کیے


ویب ڈیسک August 07, 2022
فلم پیکو میں دیپیکا نے امیتابھ بچن کے ساتھ کردار ادا کیا تھا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی فلموں میں ایک سے ایک کردار ادا کیا ہے تاہم پہلی بار ان تمام کرداروں میں سے اپنا پسندیدہ رول بتادیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور مصروف ترین ہیروئن دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں ناکامی کے دورم میں جہاں خودکشی کرنے سے جیسے انتہائی قدم اُٹھانے کے خیالات آنے کا انکشاف کیا وہیں اپنے فلمی کیریئر کے بہترین رول پر بھی کھل کر بات کی۔

دیپیکا نے بتایا کہ فلمی دنیا میں 15 سالہ طویل سفر میں بہت سے کردار ادا کیے ہیں لیکن ان سب میں امیتابھ بچن او عرفان خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ 2015 کی گئی فلم 'پیکو' میں کردار میرا سب سے زیادہ پسندیدہ اور متاثرکن ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا، دیپیکا

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ 'پیکو' کے کردار میں بہت کچھ خاص تھا کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا کیوں کہ وہ کردار حقیقی زندگی جیسا تھا اور اس کردار میں خود کو دیکھتی تھی۔ میں اور میری بہن اب عمر کے اس حصّے میں ہیں جہاں ہم بالکل 'پیکو' جیسے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم 'پیکو' میں دیپیکا پڈوکون کا اپنے بیمار اور وہمی باپ امیتابھ بچن کی دیکھ بھال کرنے والی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں