بالی وڈ فلم ڈائریکٹر ساون کمار کا انتقال سلمان خان کا اظہار افسوس

ساون کمار نے بالی وڈ کی پاپولر فلموں صنم بے وفا، سوتن اور ساجن بنا سہاگن کو ڈائریکٹ کیا تھا۔


ویب ڈیسک August 25, 2022
ساون کمار جگر کے عارضے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر

بالی وڈ کی مشہور فلموں کے ڈائریکٹر ساون کمار ممبئی میں انتقال کرگئے۔

ساون کمار نے بالی وڈ کی پاپولر فلموں صنم بے وفا، سوتن اور ساجن بنا سہاگن کو ڈائریکٹ کیا تھا۔

وہ جگر کے عارضے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساون کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر کمار کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔



ساون کمار نے اپنی آخری فلم ساون 2006 میں ڈائریکٹ کی تھی جس میں ہیرو کا مرکزی کردار سلمان خان نے ادا کیا تھا۔

ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ساون کمار اپنی تمام فلموں کے گانوں کے بول بھی خود ہی تخلیق کرتے تھے۔

مقبول خبریں