پنجاب حکومت کی دھمکی کام کرگئی نرسوں نے دھرنا ختم کردیا

حکومت سے کوئی اختلاف نہیں کچھ تحفظات تھےجو حکومت نے دور کر دیئے،احتجاجی نرسوں کا موقف


ویب ڈیسک March 17, 2014
محکمہ صحت پنجاب نے احتجاج کرنے والی نرسوں کو پیر تک کنٹریکٹ لیٹر وصول کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ لیٹر وصول نہ کرنے کی صورت میں برطرفی کی دھمکی کے بعد احتجاج کرنے والی نرسوں نے دھرنا ختم کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھی ایڈہاک نرسوں کی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حکومت سے کوئی جھگڑا نہیں وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کررہی تھیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرکے 60 کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل کیا ہے اور انہیں بھی مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ان کے تحفظات دور کئے ہیں۔ اس لئے وہ اپنے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیوٹیوں میں واپس جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے احتجاج کرنے والی نرسوں کو کنٹریکٹ لیٹر وصول کرنے کے لئے آج کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ جن نرسوں نے لیٹر وصول نہ کئے وہ برطرف کردی جائیں گی۔

مقبول خبریں