ایسی کوئی بات سوچ بھی نہیں سکتی جس سے بھارت کو مسئلہ ہو وینا ملک

بھارت کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ اسی ملک نے میرے فنکارانہ کیریئر کو آگے بڑھاتے ہوئے عزت بھی دی، وینا ملک


ویب ڈیسک March 17, 2014
وینا ملک نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی ہے فوٹو: فائل

ہر پل خبروں میں رہنے والی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے گوکہ شادی کرکے گھر بسالیا ہے لیکن تنازعات نے ان کا پیچھا اب تک نہیں چھوڑا اور حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے اکاؤنٹ سے بھارت مخالف پیغام جاری ہونے کے بعد بھارتی میڈیا میں ان پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔

وینا ملک نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک سے بے انتہا محبت کرتی ہیں لیکن اسی طرح وہ بھارت کی بھی عزت کرتی ہیں کیونکہ اس ملک میں ان کا فنکارانہ کیریئر اس قدر آگے بڑھا اور انہیں عزت بھی ملی، پاکستانی اداکارہ کی حیثیت سے وہ دونوں ممالک کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کی قائل ہیں اور وہ ایسی کوئی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتی جس سے بھارت میں ان کے خلاف نفرت پیدا ہو۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ پرشانت ان کا منیجر تھا لیکن جب سے ان کی شادی ہوئی ہے وہ ان کے خلاف جھوٹے پروپیگینڈے پر اتر آیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جس اکاؤنٹ سے بھارت مخالف پیغام جاری کیا گیا وہ گزشتہ برس پرشانت نے ہیک کرلیا تھا۔ پرشانت نے اس سے قبل بھی ان کے حوالے سے چند فحش تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔

واضح رہے کہ وینا ملک متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر اسد بشیر خان خٹک سے شادی کے بعد فی الحال شوبز سے دورہوگئی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مچھلی کب تک پانی کے بغیر رہ سکتی ہے۔

مقبول خبریں