ملک میں کورونا کے مزید 98 کیسز رپورٹ، 85 مریضوں کی حالت نازک

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 98  افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق  85 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68  فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔