سنگاپورمیں 80 ہزار پودوں اور درختوں والے ٹاور کا افتتاح

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2022
سنگاپور میں 280 میٹر بلند ایک ٹاور بنایا گیا ہے جس میں 80 ہزار درخت اور پودوں کے علاوہ چھت پر سبزیاں اور پھل کاشت کئے جاتے ہیں۔ فوٹو: سی این این

سنگاپور میں 280 میٹر بلند ایک ٹاور بنایا گیا ہے جس میں 80 ہزار درخت اور پودوں کے علاوہ چھت پر سبزیاں اور پھل کاشت کئے جاتے ہیں۔ فوٹو: سی این این

سنگاپور سٹی: گنجان اور مصروف شہروں میں سبزے کے لیے جگہ نکالنا محال ہوتا ہے لیکن اب سنگاپور میں ایک شاندار ٹاور بنایا گیا ہے جس میں لگ بھگ 80 ہزار درخت اور پودے لگائے گئے ہیں جنہیں ’سبزنخلستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

شیشے اورالمونیئم سے نا کیپیٹا اسپرنگ ٹاور سینکڑوں فٹ بلند ہے جہاں کچھ اس طرح سبزہ اگایا گیا ہے جو ہر جگہ سے دکھائی دیتا اور محسوس ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ زینوں اور سیڑھیوں پر بھی جگہ جگہ درخت اور پودے موجود ہیں۔

کیپیٹا اسپرنگ کی کل بلندی 280 میٹر ہے جو ایشیا کے بلند ترین عمارات میں سے ایک ہے۔ اس عمارت کی چھت پر 4500 مربع فٹ پرایک باغ اورفصل بنائی گئی ہے جہاں پھل، سبزیاں، قابلِ نوش پتے اور پھول وغیرہ اگا کر عمارت کے اندر واقع تین ریستوران کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس طرح ہر ماہ 70 سے 100 کلوگرام کے پھل، سبزیاں اور دھنیہ پودینہ پیدا ہوتا ہے۔

عمارت کو ڈنمارک کی کمپنی ہارکے نےڈیزائن کیا ہے اور اس پر وہی درخت اور پودے لگائے گئے ہیں جو سنگاپور میں عام پائے جاتے ہیں۔ سنگاپور میں کئی برس سے ایک تحریک چلی ہوئی ہے جسے ’بایوفائلک‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ قدرتی ماحول کو عمارات کے ڈیزان میں شامل کیا جائے تاکہ سبز عمارتیں اور ماحول دوست ٹاور تیار کئے جاسکیں۔

واضح رہے کہ سنگاپور کا رقبہ مشکل سے لندن جتنا ہے جہاں 60 لاکھ لوگ رہتے ہیں اور یوں سبزے کی جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔