راولپنڈی میں دو روز قبل اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب، خاتون گرفتار

عمران اصغر  بدھ 19 اکتوبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کی پولیس نے 2 روز قبل اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب کروا کے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 

راولپنڈی پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی فرشتہ دو روز قبل اپنی کزن کے ساتھ دکان پر گی تھی جہاں سے نامعلوم خاتون ملزمہ نے بچی کو چھین کر فرار ہوئی تھی۔

پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بچی کو ملزمہ کرن کے گھر سے برآمد کیا اور پھر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے باضابطہ طور پر بچی کو والدین کے حوالے کیا۔


اس موقع پر اہل علاقہ نے راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔