یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کیلیے شناختی کارڈ، ون ٹائم پاس ورڈ لازمی قرار

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 27 اکتوبر 2022
یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کے صارفین آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے (فوٹو فائل)

یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کے صارفین آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے (فوٹو فائل)

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے شناختی اور ون ٹائم پاس ورڈ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلٹی اسٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے، ان کو خریداری کیلیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) مہیا کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔