امریکا کا سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالرز امداد دینے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد / واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مزید تین کروڑ ڈالرز فنڈز دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف مد میں پاکستان کو اب تک 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کرچکا ہے۔

امدادی رقم میں اضافے کا اعلان امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے ضلع شکار پور میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے متاثرین میں خیمے، بیت الخلا اور حفظان صحت کی کٹس بھی تقسیم کیں۔


یہ بھی واضح کیا کہ یہ امدادی رقم سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور استعداد بڑھانے کی صلاحیتوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے بعد اضافی امدادی رقم اور یو ایس ایڈ کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز بیس لاکھ افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سے مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا آج بھی سب سے اہم معاملہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔