پاک آئرلینڈ ویمنز ٹی20: مہمان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 16 نومبر 2022
سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کو 34 رنز سے شکست (فوٹو: ٹوئٹر)

سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کو 34 رنز سے شکست (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں 34 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم کو 168 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 18.4 اوورز میں 133 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے جویریہ خان 50 اور ندا ڈار نے 26 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی اور لاورا ڈیلانی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ ویمنز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

قبل ازیں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، گیبی لوئس 71، ایمی ہنٹر 40 اور آرلا پرنڈر گیسٹ نے 37 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ،ناشرہ سندھو اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو تین ون ڈے میچون پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔