عمران خان حملہ؛ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی پر وفاق کے اعتراضات تسلیم کرلیے

ویب ڈیسک  جمعرات 17 نومبر 2022
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کے تحفظات سے سینئر حکام کو آگاہ کردیا ہے (فوٹو فائل)

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کے تحفظات سے سینئر حکام کو آگاہ کردیا ہے (فوٹو فائل)

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی پر وفاق کے اعتراضات تسلیم کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان قاتلانہ حملہ تحقیقات، وفاق نے پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ وزیر آباد پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر وفاق نے گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے گئے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کے تحفظات سے سینئر حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات درست ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اگر انٹیلی جنس کے نمائندے شامل نہ ہوں تو پنجاب کے افسران پر مشتمل کمیٹی ہی کہلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وفاق کے تحفظات پر مشتمل مراسلے کو صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔