ڈی سی عمر کورٹ سے گاڑی واپسی کیلیے ڈبلیو ایچ او کا وزارت خارجہ کو مراسلہ

کے ایم عباسی  اتوار 27 نومبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 کراچی: عالمی ادارے صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے سیلاب میں سروے کیلئے ڈی سی عمر کوٹ کو دی گئی گاڑی کی واپسی کے لیے پر وزارت خارجہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

عالمی ادارے صحت کے مراسلے پر وزارت خارجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی مٹیاری کو گاڑی واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ سے جواب طلب کر لیا جبکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گاڑی جس کے بھی استعمال میں ہے واپس کی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کا مؤقف تھا کہ ہماری گاڑی ذاتی استعمال میں نہیں لائی جا سکتی اور وہ ایک مخصوص وقت اور کام کے لیے دی گئی تھی اس لیے اب تک واپس نہیں ملی اس سلسے میں اقدام اٹھائے جائیں تاکہ گاڑی کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کی مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بم پروف گاڑی ڈی سی عمر کوٹ کو دی گئی تھی تاکہ سیلاب کے دوران سروے میں کوئی رکاوٹ نا ہو سیلاب گزر جانے کے باوجود جب ایچ ڈبلیو او کو گاڑی واپس نہیں کی گئی تو عالمی ادارے صحت نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔