سندھ میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر محکمہ فائنانس سندھ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 4 ہزار 309 روپے کردی گئی جبکہ ہاؤس آفیسرز کی تنخواہ 45 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔