پنجاب کی جیلوں میں ٹرانس جینڈر سیل سے متعلق رپورٹس طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
(فائل : فوٹو)

(فائل : فوٹو)

 اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی جیلوں میں ٹرانس جینڈر سیل سے متعلق رپورٹس طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات دینے کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات نہیں دی جارہی، ٹرانس جینڈر قیدیوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، جیل میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ ہے، سولر پینل بھی نصب کیے جائیں۔

عدالت نے پنجاب بھر کی جیلوں میں ٹرانس جینڈر سیل سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں اور جیلوں میں سولر پینل نصب کرنے کے حوالے سے تفصیلات مانگ لیں۔

عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔