اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ قمبر شھداد کوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم

پولیس نے مقدمات ختم کرنے سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں


ویب ڈیسک December 14, 2022
پولیس نے مقدمات ختم کرنے سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں

سندھ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم کردیے۔

پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور ضلع کشمور کندھ کوٹ میں درج مقدمات ختم کردیئے۔

اعظم سواتی کے وکیل عبدالرعوف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے خلاف کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مزید مقدمات درج

پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کیے۔ کچھ دیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے۔ اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں جوڈیشل میجسٹریٹ و سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں