کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.45 روپے یونٹ کمی کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 نومبر   کو   عوامی سماعت کی تھی (فوٹو فائل)

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی (فوٹو فائل)

  کراچی: نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے   فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88  پیسے   فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 نومبر   2022 ء کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔

نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز  پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔