چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا

مجرم ماجد علی نے سال 2022 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا


ویب ڈیسک December 15, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

جوڈیشل مجسٹریٹ حیدرآباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروایا گیا۔

مجرم ماجد علی نے سال 2022 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 15 شکایات موصول ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے