کیا آپ بتا سکتے ہیں تصویر میں موجود یہ لڑکا آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
پی ٹی وی کے 90ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے آغوش میں یہ اداکار پہلی بار اسکرین پر نظر آئے تھے(فوٹو انٹرنیٹ)

پی ٹی وی کے 90ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے آغوش میں یہ اداکار پہلی بار اسکرین پر نظر آئے تھے(فوٹو انٹرنیٹ)

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی ڈراموں میں ڈیبیو دیا تھا ان میں عمران اشرف، فیصل قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسے ہی ایک اور اداکار کی 90 کی دہائی کے ٹی وی ڈرامے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔

یہ ویڈیو پاکستان ٹیلی ویژن پر 90ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامےآغوش میں پہلی بار ٹیلی ویژن پر نظر آنے والے نوجوان عمران عباس کی ہے جو اب پاکستان  شوبز کے مقبول ترین اداکار ہیں۔

پی ٹی وی پر 1993ء میں نشر ہونے والے مشہو ر ڈرامے آغوش میں عمران عباس پہلی مرتبہ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے اس وقت ان کی عمر 14 سال کے قریب تھی جو اب اتنے بدل گئے ہیں کہ پہچاننا بھی مشکل ہے۔

اداکار عمران عباس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری، گلوکاری اور خوبصورتی کیلئے جانے جاتے ہیں انہیں پاکستان کے خوبصورت ترین مردوں میں شمار کیا جاتا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by (@imranabbas.official)

عمران عباس کو  پاکستانی ڈراموں میں رومانوی کرداروں کی بدولت شہرت حاصل ہوئی جبکہ وہ بھارتی فلم میں اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔