- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی درخواست مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی بھرتیوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ قومی ایئرلائن نے عدالت سے مزید 250 ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔
عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں کہ نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دینگے؟ انہیں کن عہدوں پر اور کیوں بھرتی کرنا ہے، بزنس پلان اور ریونیو کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔
عدالت نے قومی ایئرلائن کی فوری طور پر 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے نئے جہازوں کیلئے روٹس اور ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپ ، امریکہ اور کینیڈا سمیت تمام روٹس تو بند ہوچکے، ڈومیسٹک فلائیٹ کیلئے پی آئی اے میں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی کہا کہ مزید 80 پائلٹ کیا کرینگے جب ٹوٹل جہاز ہی 30 ہیں۔
وکیل پی آئی اے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ پی آئی اے پانچ نئے جہاز خریدنا چاہ رہا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی، سال 2019 میں حج آپریشن کیلئے بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ازخود بھرتیاں نہیں کر سکتے، سال 2018 سے اب تک چھ ہزار سے زائد ملازمین نکال بھی چکے ہیں۔
چیف فنانشل آفیسر پی آئی اے نے بتایا کہ مجموعی طور پر 370 پائلٹ تھے جن میں سے 34 استعفے دے چکے ہیں، پی آئی اے نے 11 ماہ میں 154 ارب روپے کمائے، موجودہ آپریشنز کے تمام اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں، پی آئی اے کے پاس 20 جہاز اپنے جبکہ دس لیز پر ہیں، پی آئی اے کے 7 جہاز بین الاقوامی آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ فنانشل آفیسر صاحب نے تو خوبصورت تصویر کشی کی ہے لیکن حقائق ایسے نہیں، مشکل سے ادارہ اپنا خرچہ پورا کر رہا ہے جہازوں کے پیسے کہاں سے دیگا؟ ایسا نہ ہو پی آئی اے جہازوں کی قسطیں اور تنخواہوں کیلئے حکومت سے گرانٹ مانگ رہی ہو، چھ ہزار ملازمین کم کیے اب بھرتیاں کرکے دوبارہ حالات وہیں لیجا رہے ہیں۔
عدالت نے مزید سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔